Wednesday, September 18, 2024, 9:13 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے چیف آف اسٹاف کو نیا وزیرِاعظم نامزد کر دیا

اردن کے شاہ عبداللہ نے اپنے چیف آف اسٹاف کو نیا وزیرِاعظم نامزد کر دیا

سبکدوش وزیرِاعظم بِشر الخصاونہ نے اتوار کے روز بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا تھا۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اُردن کے شاہ عبداللہ نے عام انتخابات کے بعد نئے وزیراعظم کا تقرر کر دیا۔

شاہی محل نے ایک بیان میں کہا کہ اردن کے شاہ عبداللہ دوم نے اتوار کو اپنے چیف آف اسٹاف جعفر حسن کو نیا وزیرِ اعظم نامزد کر دیا

سبکدوش وزیرِاعظم بِشر الخصاونہ نے اتوار کے روز بادشاہ کو اپنا استعفیٰ پیش کر دیا تھا۔

محل کے ایک بیان میں کہا گیاکہ شاہ عبداللہ نے اتوار کو جعفر حسن کو نئی حکومت بنانے کی ذمہ داری سونپی، چیف آف سٹاف ہونے کے ساتھ ساتھ 56 سالہ حسن اس سے قبل محکمہ منصوبہ بندی کے وزیر تھے۔

banner

محل کے شائع کردہ ایک خط میں شاہ عبداللہ نے حسن سے غزہ، مقبوضہ مغربی کنارے اور “مقدس یروشلم” میں “ہمارے فلسطینی بھائیوں کی ثابت قدمی کی حمایت کے لیے تمام کوششوں کو متحرک کرنے” کا تقاضا کیا۔

انہوں نے نامزد وزیرِ اعظم سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ فلسطینی عوام کے تحفظ کے لیے عرب اور بین الاقوامی تحریکوں کے ذریعے اپنی پوری توانائی کے ساتھ کام کریں اور حملوں اور انسانی ہمدردی کے اصولوں اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزیوں کو روکیں۔

مملکت کے آئین کے تحت حکومت عموماً قانون ساز انتخابات کے بعد مستعفی ہو جاتی ہے، وزیراعظم کا تقرر بادشاہ کرتا ہے نہ کہ پارلیمنٹ جس کے پاس محدود اختیارات ہیں۔

اردن کی پارلیمنٹ دو ایوانوں پر مشتمل ہے، منتخب پارلیمنٹ کے علاوہ ایک سینیٹ بھی ہے جس میں 69 ارکان کا تقرر بادشاہ کرتا ہے۔

گزشتہ منگل کے انتخابات میں اردن کی سرکردہ اسلام پسند جماعت اسلامک ایکشن فرنٹ (آئی اے ایف) 138 میں سے 31 نشستیں جیت کر پارلیمنٹ میں سب سے بڑی جماعت بن گئی تھی۔

آئی اے ایف اردن میں اخوان المسلمون کی ایک سیاسی شاخ ہے اور انتخابی نتائج سے اسلام پسندوں کو 1989 کے بعد سب سے زیادہ نمائندگی ملی ہے۔

اردن نے 1994 میں اسرائیل کے ساتھ ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے جو مصر کے بعد ایسا معاہدہ کرنے والی دوسری عرب ریاست بن گئی تھی لیکن گزشتہ اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے باقاعدہ مظاہروں میں معاہدے کو تحلیل کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024