5
پاکستان کے ایتھلیٹ ارشد ندیم نےجنوبی کوریا میں ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں جیولن تھرو فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
جمعے کو جنوبی کوریا میں ہونے والے مقابلے میں ارشد ندیم نے اپنی پہلی ہی باری میں 86.34 میٹر کی تھرو کے ساتھ فائنل میں جگہ بنائی۔
انڈین کھلاڑی یش ویر سنگھ نے پہلی باری میں 76.67 میٹر کی تھرو کی۔
ایشین ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ کا جیولن تھرو فائنل 31 مئی کو ہو گا۔
ارشد ندیم کے علاوہ پاکستان سے ہی تعلق رکھنے والے محمد یاسر نے بھی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔
خیال رہے کہ ارشد ندیم نے گذشتہ برس پیرس اولمپکس میں طویل ترین جیولن تھرو کا نیا ریکارڈ قائم کیا تھا اور سونے کا تمغہ جیتا تھا۔