Wednesday, April 23, 2025, 12:57 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » استنبول یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

استنبول یکے بعد دیگرے زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا

ترکیہ کے علاوہ بلغاریہ، یونان اور یونان میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے

by NWMNewsDesk
0 comment

ترکیہ کا شہر استنبول زلزلے کے جھٹکوں سے لرز اُٹھا جس کے باعث شہری خوفزدہ ہوکر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

استنبول میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 ریکارڈ کی گئی۔

امریکی زلزلہ پیما مرکز نے بتایا کہ زلزلےکا مرکز استنبول سے 73 کلومیٹر دور اور اس کی گہرائی زیر زمین 10 کلومیٹر تھی۔

فلک بوس عمارتیں زلزلے کی شدت کے باعث ہلنے لگیں اور شہری خوف زدہ ہوکر باہر نکل آئے۔

banner

شہریوں نے عمارتوں سے نکل کر کھلے میدانوں، فٹ پاتھوں اور سڑکوں پر پناہ لی۔

زلزلے کے جھٹکے لگاتار ایک سے زائد بار محسوس کیے گئے تاحال جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

حکام کے مطابق زلزلے سے چند پرانی عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔

ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا اور اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ترکیہ کے شہر استنبول کے علاوہ یونان، بلغاریہ اور رومانیہ میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں 16 ہزار سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوگئے تھے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024