سابق وفاقی وزیر اسد عمر نے تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہونے کے ساتھ سیاست چھوڑنے کا اعلان بھی کردیا۔
ایک ٹویٹ میں اسد عمر نے لکھا کہ جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں۔
ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد، میں نے
سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔جیسا کہ میں پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکا ہوں کہ
میں ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے…— Asad Umar (@Asad_Umar) November 11, 2023
انہوں نے کہا کہ ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں۔
اسد عمر نے اعلان کیا کہ میں پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں، میں ان تمام لوگوں کا شکرگزار ہوں جنہوں نے عوامی زندگی میں میرا ساتھ دیا۔
سابق وفاقی وزیر نے لکھا کہ میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے دو بار منتخب کیا۔ جس نے اس حلقے کی مل کر خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔
اسد عمر نے پی ٹی آئی اور سیاست چھوڑنے کے اعلان کے فوری بعد ایکس پر پی ٹی آئی کا نام ہٹا کر سابق سیاست دان لکھ دیا ہے۔