Thursday, March 20, 2025, 3:09 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کا نام ’واک آف فیم‘ میں شامل

اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کا نام ’واک آف فیم‘ میں شامل

یہ ستارہ مجھے میری محنت، جذبے اور اس یقین کی یاد دلائے گا کہ دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے

by NWMNewsDesk
0 comment

فلم ’ونڈر وومن‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اسرائیلی اداکارہ گیل گیڈوٹ کو ہالی وڈ کے ’واک آف فیم‘ میں شامل کرنے کی تقریب سجائی گئی۔

واک آف فیم کی یہ تقریب منگل کو ہالی وڈ میں ’ایل کیپیٹن تھیٹر‘ کے قریب منعقد ہوئی۔

گیل گیڈوٹ اپنے اہلِ خانہ، دوستوں اور ساتھیوں کے ہمراہ اس تقریب میں شریک ہوئیں۔

فلم ’فاسٹ اینڈ فیوریئس‘ کے شریک اداکار وین ڈیزل اور ’ونڈر وومن‘ کے ڈائریکٹر پیٹی جینکنز بھی اس موقعے پر موجود تھے۔

banner

ہالی وڈ میں منعقد ہونے والی تقریب میں گیل گیڈوٹ نے اپنے فلمی سفر اور اپنی کامیابیوں کا ذکر کیا اور کہا کہ میں اسرائیل کے ایک قصبے سے تعلق رکھنے والی لڑکی ہوں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مجھے ملنے والا یہ ستارہ مجھے میری محنت، جذبے اور اس یقین کی یاد دلائے گا کہ دنیا میں کچھ بھی ممکن ہے۔

گیل گیڈوٹ کی آنے والی فلم ’سنو وائٹ‘ ہے جو رواں برس 21 مارچ کو سنیما گھروں میں ریلیز ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024