69
عالمی عدالت انصاف کے بعد اسرائیل کے خلاف جنگی جرائم کی تحقیقات کے لیے عالمی فوجداری عدالت میں بھی درخواست دائر کر دی گئی۔
میکسیکو اور چلی نے عالمی فوجداری عدالت میں اسرائیل کے جنگی جرائم کے خلاف مشترکہ درخواست دائر کی ہے۔
میکسیکو اور چلی کی درخواست میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جنگی جرائم کی تفتیش کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
اس سے قبل جنوبی افریقا نے عالمی عدالت انصاف میں اسرائیل کے فلسطینیوں کی نسل کشی کے خلاف درخواست دائر کی تھی جس پر سماعت بھی جاری ہے۔