Thursday, September 19, 2024, 8:06 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی حملوں میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک، حماس

اسرائیلی حملوں میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک، حماس

اسرائیل کا زندہ اسرائیلی قیدیوں کی فہرست نہ ملنے تک مذاکرات آگے نہ بڑھانےکا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ غزہ پر اسرائیل بمباری میں 7 اسرائیلی قیدی ہلاک ہوگئے ہیں ۔

حماس کے مطابق ان قیدیوں کی ہلاکت کا اعلان چند ہفتوں سے جاری تحقیقات کے بعد کیا گیا ہے۔

حماس کے مسلح ونگ القسام بریگیڈ نے بتایا کہ اسرائیلی قیدیوں کی دیکھ بال کرنے والے سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا تحقیقات کے بعد پتہ چلا کہ اسرئیلی حملوں میں 7 قیدی مارے گئے ہیں ۔

تاہم یہ فوری طور پر واضح نہیں ہو سکا کہ انکی موت کب ہوئی۔

banner

دوسری جانب اسرائیل نے ثالث ممالک مصر اور قطر سے کہا ہے کہ وہ اس وقت تک جنگ بندی کے مذاکرات کو آگے نہیں بڑھائے گا جب تک کہ حماس اسے غزہ میں زندہ رہنے والے اسرائیلی قیدیوں کی فہرست نہیں بھیجتی۔

خیال رہے کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں اب تک متعدد قیدی مارے جا چکے ہیں جن میں تین ایسے بھی ہیں جنہیں اسرائیلی فورسز نے گولی مار ی تھی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024