Thursday, November 21, 2024, 6:46 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کا بیورو چیف زخمی، کیمرامین ہلاک ہوگیا

اسرائیلی حملے میں الجزیرہ کا بیورو چیف زخمی، کیمرامین ہلاک ہوگیا

وائل الدحدوح خاندان کے افراد پہلے شہید ہو چکے

by NWMNewsDesk
0 comment

جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس میں اسرائیل کے فضائی حملوں میں قطری میڈیا الجزیرہ غزہ کے بیوروچیف زخمی جبکہ ان کا کیمرامین ہلاک ہوگیا ہے۔

خان یونس میں قائم فرحانا اسکول پر اسرائیل کی جانب سے میزائل حملے کیے گئے جہاں الجزیرہ کے بیورو چیف وائل الدحدوح اور کیمرامین سامر ابو دقہ صورت حال سے آگاہ کررہے تھے کہ اسی دوران میزائل آگرا جس کے نتیجے میں کیمرا مین اور بیورو چیف زخمی ہوگئے۔

حملہ صبح ساڑھے 6 بجے کیا گیا جب کہ اسرائیلی فورس کی جانب سے کلیئرنس ملنے کے بعد زخمیوں کیلئے ایمبولینس روانہ کی گئی لیکن بدقسمتی سے راستے میں ملبے کا ڈھیر پڑا ہونے کی وجہ سے ایمبولینس بروقت نہ پہنچ سکی جس سے کیمرامین ہلاک ہوگیا۔

بلڈوزر کی مدد سے ملبہ اٹھایا گیا اور پھر زخمی بیورو چیف سمیت شہید کیمرامین کو ناصر اسپتال منتقل کیا گیا۔

banner

فلسطین کی وزارت داخلہ کا کہنا ہےکہ الجزیرہ کے صحافیوں کے علاوہ حملے میں فلسطین نیو پریس ایجنسی کا ایک صحافی اور سول ڈیفنس ٹیم کے 3 اہلکار بھی ہلاک ہوئے۔

واضح رہے کہ الجزیرہ غزہ کے بیورو چیف کا خاندان اکتوبر میں ہونے والے اسرائیلی فضائی حملے میں ہلاک وگیا تھا، ان کے خاندان میں اہلیہ، بیٹا، بیٹی اور ایک پوتا شامل تھے۔

7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں اسرائیلی کارروائیوں کے نتیجے میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد 18 ہزار 797 سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ 50 ہزار سے زائد زخمی ہیں اور 7 ہزار 780 سے زائد افراد لاپتا ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024