37
شام کے دارالحکومت دمشق میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی ہلاک ہوگئے۔
ایرانی خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق اسرائیلی طیاروں نے دمشق میں زینبیا ضلع کے قریب فضائی حملہ کیا جس میں پاسدران انقلاب کے کمانڈر بریگیڈیئر جنرل سید رضا موسوی مارے گئئے۔
ایرانی پاسدارن انقلاب نے بھی کمانڈر کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بریگیڈیئر جنرل رضا موسوی شام میں مزاحمتی یونٹ کے انچارج تھے۔
ایرانی پاسداران انقلاب نے دھکمی دی ہے کہ اسرائیل کو رضا موسوی کے قتل کی قیمت چکانی ہوگی۔