Monday, June 2, 2025, 6:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کردیا

اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کردیا

آپ فلسطین کے حق میں ووٹ دیں گے تواقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹکڑے ٹکڑے کریں گے : اسرائیلی سفیر

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی میں کھڑے ہوکر اقوام متحدہ کا چارٹر ٹکڑے ٹکڑے کردیا۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی قرارداد پر ووٹنگ ہوئی، ووٹنگ سے قبل اسرائیلی سفیر جیلاد ایرڈن تقریر کے لیے آئے تو اپنے ساتھ پیپر شریڈر بھی لے کر آئے۔

اسرائیلی سفیر نے جنرل اسمبلی کے اراکین سے کہاکہ اگر آپ فلسطین کو مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیں گے تو دراصل آپ اقوام متحدہ کے چارٹر کو ٹکڑے ٹکڑے کریں گے، یہ کہتے ہوئے اسرائیلی سفیر نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے صفحات پیپر شریڈر میں ڈال دیے۔

تاہم اسرائیلی سفیر کی کوششیں ناکام ثابت ہوئیں اور جنرل اسمبلی کی اکثریت نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کے حق میں ووٹ دیا۔

banner

واضح رہے کہ ووٹنگ کے بعد فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت تو نہیں ملی تاہم فلسطین کو اقوام متحدہ کا مکمل رکن بننے کا اہل تسلیم کرلیا گیا ہے۔

جنرل اسمبلی نے فلسطین کے اقوام متحدہ کے مکمل رکن بنے کی اہلیت کو تسلیم کرتے ہوئے سلامتی کونسل کو سفارش کی ہے کہ وہ فلسطین کے اقوام متحدہ کے مکمل رکن بننے کی قرارداد کی حمایت کرے۔

جنرل اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ میں 143 ممالک نے قرارداد کے حق میں ووٹ دیا جبکہ امریکا اور اسرائیل سمیت 9 ممالک نے قرارداد کی مخالفت کی، 25 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024