55
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس کے مطابق شام پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی حزب اللہ سے تعلق رکھنے والے دو ارکان ہلاک اور سات زخمی ہو گئے ہیں۔
آبزرویٹری نے کہا کہ چھاپوں میں دمشق کے دیہی علاقوں میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
شام کی وزارت دفاع نے اعلان کیا تھا کہ اسرائیلی فوج نے دمشق کے نواح میں حملے کئے ہیں۔
ایرانی نیوز ایجنسی ’’ تسنیم‘‘ کے مطابق پاسداران انقلاب نے دو افسروں کی ہلاکت کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔