جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کے فضائی حملے کے دوران ں حزب اللہ کے مزاحمتی یونٹ کے نائب سربراہ کمانڈر وسام الطویل کو ہلاک کر دیا۔
اسرائیلی فوج نے حزب اللہ کمانڈر کو جنوبی لبنان کے قصبے میں گاڑی میں سفر کے دوران نشانہ بنایا۔
حزب اللہ نے گزشتہ روز اسرائیلی ائیر بیس پر 62 راکٹ داغے تھے۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں حزب اللہ کے 130 سے زیادہ جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب اسرائیلی فوج کی غزہ کے رہائشی علاقوں اور اسپتالوں پر بمباری جاری ہے جبکہ حماس کے 30 ٹھکانوں کو نشانہ بنانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔
غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے مزید 70 سے زیادہ فلسطینی مارے گئے۔
7 اکتوبر سے اب تک غزہ میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
یونیسیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر روز 10 سے زیادہ بچے معذور ہو رہے ہیں۔