Sunday, December 22, 2024, 6:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوجی ٹینک جنوب مغربی شام میں داخل

اسرائیلی فوجی ٹینک جنوب مغربی شام میں داخل

بشار الاسد کے زوال کے بعد شام کی سرحد پر فوجی بڑھا رہے ہیں: لبنان

by NWMNewsDesk
0 comment

باغیوں کو بشارالاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنےکی کوشش کریں گے؛ تل ابیب

شامی افواج کی جانب سے سرحدی چوکیاں خالی کرنے پر اسرائیلی فوج کے ٹینک اور بکتر بند جنوب مغربی شام کے قنیطرہ میں داخل ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ شام میں ہونے والی تبدیلیوں پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں، باغیوں کو بشارالاسد کی فوج کے اسلحے پر قبضے سے روکنےکی کوشش کریں گے، شامی باغی اسرائیل کے ساتھ جنگ کی صلاحیت نہیں رکھتے۔

عراقی حکام کا کہنا ہے کہ 2000 شامی فوجیوں نے عراق میں پناہ لے لی ہے۔

banner

لبنانی فوج نے اتوار کے روز کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹنے اور دارالحکومت دمشق پر قبضے کے بعد شام کے ساتھ ملحقہ سرحد پر اپنی موجودگی کو مزید تقویت دے رہی ہے۔

فوج نے ایک بیان میں کہا، “تیزی سے بدلتی ہوئی صورتِ حال اور خطے کو درپیش نازک حالات کی روشنی میں شمالی اور مشرقی سرحدوں کی نگرانی اور کنٹرول کرنے والے یونٹس کو مزید مضبوط کیا گیا ہے اور اس کے ساتھ ہی نگرانی کے اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔”

بشار الاسد کی حکومت کا تختہ الٹے جانے سے چند گھنٹوں قبل قطر، سعودی عرب، اردن، مصر، عراق، ایران، ترکیے اور روس کا مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا جس میں شام کی موجودہ صورتِ حال کو علاقائی اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرناک قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024