اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کے مرکز میں داخل ہوگئی ہے، دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے شہر کے وسط میں زمینی کارروائیاں کی جارہی ہیں۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ اسرائیل حماس کے ساتھ جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی سکیورٹی کا انتظام کرے گا۔ اب اسرائیل حماس کو غزہ میں حکومت کرنے کی اجازت نہیں دے گا
اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے کہا حماس سے یرغمالیوں کی رہائی تک غزہ میں جنگ بندی نہیں ہوگی۔انسانی ہمدری کی بنیاد پر امدادی سامان پہنچانے کے لئے وقفہ آسکتا ہے
دوسری جانب امریکہ نے اسرائیل کی جانب سے غزہ پٹی پر نئے طویل مدتی قبضے کی مخالفت کردی ۔
محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ امریکہ غزہ سے فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کی حمایت نہیں کرتا۔غزہ فلسطینیوں کی سرزمین ہے اور یہ فلسطینیوں کی پاس ہی رہنی چاہیے