Wednesday, March 12, 2025, 11:54 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فوج کا سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف

اسرائیلی فوج کا سات اکتوبر کا حملہ روکنے میں ناکامی کا اعتراف

جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن پسپا ہوگیا تھا؛ رپورٹ

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے حماس کے 7 اکتوبر 2023 کے حملے پر اپنی تحقیقاتی رپورٹ جاری کرتے ہوئے اس بڑے حملے کو روکنے میں اپنی ناکامی کا اعتراف کرلیا ہے۔

تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ حماس اسرائیل پر تاریخ کا مہلک ترین حملہ کرنے میں اس لیے کامیاب ہوئی کیونکہ اسرائیل کی طاقت ور فوج نے اس کے عزائم کا غلط اندازہ لگایا اور اس کی صلاحیتوں کو کم تر سمجھا تھا۔

اسرائیلی فوج نے صحافیوں کو اس رپورٹ کا خلاصہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ فوج اسرائیلی شہریوں کی حفاظت کرنے میں ناکام رہی، جنگ کے ابتدائی گھنٹوں میں ہی اسرائیلی فوج کا غزہ ڈویژن پسپا ہوگیا تھا اور فلسطینی جنگجوؤں نے علاقے کی آبادیوں اور سڑکوں کا کنٹرول حاصل کرلیا تھا۔

اسرائیلی فوج کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ حماس کا حملہ تین مرحلوں میں ہوا، پہلے مرحلے میں حماس کی نخبہ فورس کے تقریباً ایک ہزار جنگجو اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوئے۔

banner

اسرائیلی فوج کے مطابق دوسرے مرحلے میں مزید 2 ہزار جنگجو اسرائیل میں داخل ہوئے جبکہ تیسرے مرحلے میں سیکڑوں جنگجو اور ہزاروں شہری اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوئے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ مجموعی طور کم و بیش 5 ہزار افراد حملے کے دوران غزہ سے اسرائیلی سرحد کے اندر داخل ہوئے

تحقیقات میں کہا گیا ہے کہ فوج سات اکتوبر کے دن یہودیوں کی ایک بڑی تعطیل کی صبح اچانک حملے کے لئے مکمل طور پر تیار نہیں تھی ۔

اسرائیل کی فوج تعطیلات کے اختتامی ہفتہ پر ” آف گارڈ ” تھی یعنی پوری طرح الرٹ نہیں تھی۔ اس صورت حال میں حماس نے راکٹوں کی ایک بھاری لہر داغی جس سے ہزاروں جنگجو سرحد کی حفاظتی باڑ کے اندر سے یا اس کے اوپر سے “ہینگ گلائیڈرز” کے ذریعے اڑتے ہوئے اسرائیل میں داخل ہوگئے۔

ساتھ ہی حماس کے جنگجووں نے اسرائیل کے نگرانی کے کیمروں کو ناک آؤٹ کر دیا اور سرحد پر تعینات سینکڑوں فوجیوں کو تیزی سے زیر کر لیا۔

سینئیر افسران پر حملے سے اسرائیلی فوج کی کمان اور کنٹرول میں خلل پڑا۔

رپورٹ میں فوج پر الزام لگایا گیا ہے کہ وہ اپنے بارے میں حد سے زیادہ پراعتمادتھی اور اسے اپنے خیالات کے متعلق کوئی شبہ نہیں تھا۔ رپورٹ نے انفرادی طور پر فوجیوں یا افسران پر الزام نہیں لگایا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے ایک بنیادی غلط فہمی یہ تھی کہ حماس کے بارے میں سمجھا گیا کہ وہ اسرائیل سے لڑنے کے بجائے علاقے پر حکمرانی کرنے میں زیادہ دلچسپی رکھتی تھی۔

اسرائیل کے کچھ اعلیٰ عہدے دار پہلے ہی سات اکتوبر کے حملوں کے بعد مستعفی ہو چکے ہیں جن میں ملٹری انٹیلی جنس کے سابق سربراہ اور اسرائیل کے اعلیٰ ترین جنرل لیفٹیننٹ جنرل ہرزی حلوی بھی شامل ہیں جو اگلے ہفتے مستعفی ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024