61
اسرائیل کے وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کی جنگ کی بہت بھاری قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔غزہ میں لڑائی کے ایک انتہائی مشکل دن کے بعد یہ ایک مشکل صبح ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ جنگ بہت بھاری قیمت میں پڑ رہی ہے لیکن ہمارے پاس لڑائی جاری رکھنے کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ہے۔
نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ ہم پوری طاقت کے ساتھ فتح کے حصول تک یہ جنگ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ہم یہ جنگ اس وقت تک جاری رکھیں گے جب تک کہ حماس کی تباہی، اپنے یرغمالیوں کی واپسی اور اس بات کو یقینی بنانا کہ غزہ دوبارہ کبھی بھی اسرائیل کے لیے خطرہ نہیں بنے گا، جیسے تمام اہداف حاصل نہ کر لیں۔
27 اکتوبر کو زمینی حملے کے آغاز کے بعد سے اب تک غزہ میں 153 اسرائیلی فوجی حماس کے ہاتھوں مارے گئے ہیں