1
اسرائیلی فوج نے غزہ پر وحشیانہ حملے کرکے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 55 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے پناہ گزین کیمپوں، اسکولوں، اسپتالوں اور مارکیٹوں پر بمباری کی۔
اسرائیلی فوج نے رفاہ، جبالیہ، خان یونس اور نصیرات پناہ گزین کیمپوں پر فضائی حملے کئے۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے شمالی غزہ کے جبالیہ بازار پر بھی حملہ کرکے 3 فلسطینی شہید کردیئے۔
دوسری جانب شمالی غزہ سےایک بار پھر بےگھر فلسطینیوں کو انخلا کا حکم جاری کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اقوام متحدہ کے مطابق 7 اکتوبر 2023 کے بعد سے غزہ پر جاری اسرائیلی جارحیت میں 51 ہزار 305 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ 1 لاکھ 17 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔