2
اسرائیلی فورسز کی غزہ پر بمباری کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ 2 روز سے جاری شدید فضائی حملوں میں مزید 140 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں جمعہ کے روز کم از کم 61 اور جمعرات کو 77 افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہوئی ہے۔
فلسطین کے محکمہ شہری دفاع نے کہا ہے کہ ہفتے کی صبح بھی غزہ شہر کے مغرب میں الصحابہ اسٹریٹ پر واقع شوباکی خاندان کے گھر پر حملے میں میاں بیوی اور بیٹا ہلاک ہوگئے۔
واضح رہے غزہ پر اسرائیل کی جنگ میں 7 اکتوبر 2023 سے اب تک کم از کم 45 ہزار 658 فلسطینی ہلاک اور ایک لاکھ 8 ہزار 583 زخمی ہو چکے ہیں۔
اس دوران حماس کی زیر قیادت حملوں کے دوران اسرائیل میں کم از کم ایک ہزار 139 افراد ہلاک ہوئے اور 200 سے زیادہ کو یرغمال بنا لیا گیا۔