Friday, December 27, 2024, 7:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فورسز کی یمن میں بمباری، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے

اسرائیلی فورسز کی یمن میں بمباری، ڈبلیو ایچ او کے سربراہ بال بال بچ گئے

اسرائیل کے ائیر پر پر حملے وقت ائیرپورٹ ڈپارچر لاؤنج میں تھا؛  اسرائیل کے فضائی حملے 

by NWMNewsDesk
0 comment
اسرائیلی فوج نے یمن کے حوثی باغیوں کے خلاف حملوں میں ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس ادہانوم بال بال بچ گئے۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ ڈاکٹر تیدروس نے بتایا کہ اسرائیل کے فضائی حملے نے صنعاء ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا تو اس وقت وہ اپنی ٹیم کے ہمراہ یمن سے روانہ ہونے والے تھے۔
ڈاکٹر تیدروس یمن میں اقوام متحدہ کے مغوی عملے کی رہائی کے لیے مذاکرات کرنے اور جنگ زدہ ملک کی صحت و انسانی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے موجود تھے۔
انہوں نے سوشل میڈیا پر دیے گئے اپنے بیان میں کہا کہ اسرائیلی فوج کے فضائی حملے میں “ہمارے طیارے کے عملے کا ایک کارکن زخمی ہوا ہے، جبکہ 2 افراد کی جانیں گئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے کہا کہ حملے میں ایئرپورٹ کا رن وے، ایئر ٹریفک کنٹرول ٹاور اور ڈپارچر لاؤنج تباہ ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وہ حملے کے وقت ڈپارچر لاؤنج سے چند میٹر فاصلے پر ہی موجود تھے تاہم وہ حملے میں محفوظ رہے۔
اسرائیلی طیاروں نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے ایئرپورٹ اور حدیدہ شہر میں بندرگاہ، تیل اور بجلی کی تنصیبات کو نشانہ بنایا۔ کارروائی کے دوران صنعا ایئرپورٹ کو بھی شدید نقصان پہنچایا۔
حوثی عہدیدار کے مطابق حملوں کے دوران 3 افراد ہلاک اور 16 زخمی ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024