Friday, April 18, 2025, 3:14 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی وزیراعظم نے وفد امریکہ نہ بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا

اسرائیلی وزیراعظم نے وفد امریکہ نہ بھیجنے کا فیصلہ واپس لے لیا

مشاورت کے لیے وفد کے لیے اگلے ہی ہفتے میں فوری وقت دیا جائے: اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کے دفتر نے وائٹ ہاؤس سے درخواست کی ہے کہ مشاورت کے لیے اسرائیل کے اعلیٰ سطح کے وفد کے لیے اگلے ہی ہفتے میں فوری وقت دیا جائے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرین جین پیئیر نےرپورٹرز کو بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے اسرائیلی وفد کے لیے نیا شیڈول بنانے پر اتفاق کیا ہے لہذا ہم نے نئے شیڈول کے لیے مل کر کام شروع کر دیا ہے تاکہ دونوں کے موزوں وقت طے ہو سکے ۔

اسرائیلی وفد کی امریکہ روانگی جلد ممکن بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ذارئع کے مطابق اس وفد کی قیادت اسرائیلی سٹریٹجک امور کے وزیر رون ڈیرمر اور قومی سلامتی کے مشیر ذاچی ہنگبئی کریں گے

banner

ذارئع کے مطابق اسرائیلی وفد مذاکرات میں رفح پر اسرائیلی حملے کی حکمت عملی اور تعاون طلب کرے گا

اسرائیل نے پیر کے روز اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی قرارداد روکنے کے لیے امریکہ کے ویٹو استعمال نہ کرنے پر بطور احتجاج و ناراضگی اپنے اعلیٰ وفد کا طے شدہ دورہ منسوخ کر دیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024