اسرائیلی فوج نے مغربی پٹی اور خان یونس سے بے گھر ہونے والے فلسطینیوں سے بھرے رفح شہر پر بری، بحری اور فضائی حملوں کا آغاز کردیا
فلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ اسرائیلی کارروائیوں میں مزید 164 افراد ہلاک جبکہ 230 زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اسرائیل نے رفح کے مختلف علاقوں میں دو مساجد سمیت متعدد گھروں کو نشانہ بنایا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ رفح آپریشن میں حماس کے پاس یرغمال دو اسرائیلی قیدیوں کو بھی رہا کروا لیا گیا ہے۔ ان کی صحت اچھی بتائی جاتی ہے، جنہیں اب ہسپتال معائنے کے لیے منتقل کر دیا گیا ہے۔
رہا کروائے یرغمالیوں کی شناخت ستر سالہ لویس ہر اور ساٹھ سالہ فرنانڈو مرمان کے طور پر کرائی گئی ہے۔
#عاجل أتممنا الليلة الماضية عملية تحرير بطولية نوعية وناجحة لمختطفيْن إسرائيلييْن تم اختطافهما في السابع من أكتوبر من كيبوتس نير إسحاق من قبل حماس وتم احتجازهما في رفح وهما:
🔵لويس هر (70)
🔵فرناندو مرمان (60)لقد وصلت القوات بصورة سرية إلى مكان الهدف ونفذت عملية معقدة جدًا… pic.twitter.com/0LIo1mKBsa
— افيخاي ادرعي (@AvichayAdraee) February 12, 2024
اسرائیلی وزیراعظم نے رفح میں زمینی آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا کہ رفح میں بھی حماس کو نہیں چھوڑیں گے۔
ادھر برطانیہ نے رفح میں زمینی آپریشن کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ رفح پرکیسے حملہ کرسکتا ہے؟ رفح آنے والے فلسطینی پہلےہی 5،6 بار دربدر ہوچکے ہیں لہٰذا رفح کی صورتحال پر شدید تشویش ہے۔
اس کے علاوہ یورپی یونین نے امریکا کو اسرائیل کی فوجی امداد کم کرنےکا مشورہ دے دیا۔
دوسری جانب خان یونس میں حماس اور اسرائیلی فوج کی جھڑپیں ہوئیں جس میں القسام بریگیڈ نے قابض فوج پرحملے کے دوران 10 اسرائیلی فوجی مارنے کا دعویٰ کیا ہے۔