Friday, November 22, 2024, 8:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی وزیر اعظم کا ال اہلی اسپتال پر ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اظہار

اسرائیلی وزیر اعظم کا ال اہلی اسپتال پر ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اظہار

مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں: برطانوی وزیر اعظم

by NWMNewsDesk
0 comment

برطانوی وزیراعظم رشی سونک اپنے غیر معمولی دورے پر مقبوضہ بیت المقدس پہنچے جہاں انہوں نے اسرائیلی ہم منصب نیتن یاہو سے ملاقات کی۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ حماس شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈال رہی ہے، برطانیہ مشکل وقت میں اسرائیل کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

رشی سونک نے کہا کہ غزہ میں انسانی امداد کا راستہ کھولنے کے اسرائیل کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں، انہوں اپنے ہم منصب نیتن یاہو سے کہا کہ مجھے یہاں آپ کے ساتھ موجود ہونے پر فخر ہے۔

رشی سونک سے ملاقات کے دوران بھی اسرائیلی وزیر اعظم نے ال اہلی اسپتال پر ہونے والے حملے سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپتال پر حملہ حماس کے ناکام راکٹ کی وجہ سے ہوا۔

banner

اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ حماس کے حملے کا مقصد اسرائیل کے عرب ریاستوں سے امن تعلقات بگاڑنا ہے، حماس اسرائیل کے مشرق وسطیٰ میں پُرامن تعلقات میں رکاوٹ ڈالنا چاہتی ہے لیکن اسرائیل مشرق وسطیٰ میں امن کو وسیع کرنا چاہتا ہے۔

اسرائیلی فوج کی غزہ میں ایک اور اسپتال پر بمباری سے مزید 433 فلسطینی مارے گئے، 12روز میں مرنے والے فلسطینیوں کی تعداد3 ہزار500 سے تجاوز ہو گئی ہے جبکہ اب تک 13 ہزار سے زائد فلسطینی زخمی ہو ئے ہیں ۔

دوسری جانب اسرائیلی فورسز نے حماس اور حزب اللہ کے حملوں کے نتیجے میں 2 ہزار اموات کی تصدیق کردی ہے۔حملوں میں زخمی ہونے والے اسرائیلیوں کی تعداد ساڑھے 4 ہزار سے زائد ہے۔ حماس نے150 اسرائیلیوں کو یرغمال بنا رکھا ہے

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024