Saturday, April 19, 2025, 2:50 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی وزیر سیاحت پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

اسرائیلی وزیر سیاحت پہلے سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے

ہیم کاٹز اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں اسرائیلی وفد کی قیادت کر رہے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے وزیر سیاحت ہیم کاٹز اقوام متحدہ کی کانفرنس میں شرکت کے لیے وفد کے ہمراہ سعودی عرب پہنچ گئے۔

عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیر سیاحت اقوام متحدہ کی ایک کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے درالحکومت ریاض پہنچ گئے ہیں اور ان کے دفتر کے مطابق اسرائیلی کابینہ کے کسی رکن کا یہ پہلا سعودی عرب کا دورہ ہے۔

کاٹز اقوام متحدہ کی عالمی سیاحتی تنظیم کی ایک کانفرنس میں اپنے ملک کے وفد کی قیادت کر رہے ہیں۔

اسرائیلی وزارت سیاحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق کاٹز نے کہا کہ سیاحت قوموں کے درمیان ایک پل ہے، سیاحت کے شعبے میں تعاون دلوں کو جوڑنے اور اقتصادی ترقی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

banner

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ ہفتے ؎کہا تھا کہ مملکت اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے “قریب” ہو رہی ہے لیکن انہوں نے اصرار کیا کہ فلسطینی کاز ریاض کے لیے “بہت اہم” ہے۔

منگل کے روز سعودی عرب نے تین دہائیوں میں اپنا پہلا وفد مقبوضہ مغربی کنارے بھیجا تاکہ فلسطینیوں کو یقین دلایا جائے کہ وہ اسرائیل کے ساتھ قریبی تعلقات قائم کرتے ہوئے بھی ان کے مقصد کا دفاع کرے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024