Friday, November 22, 2024, 6:19 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی پارلیمنٹ میں یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو دہشتگرد قرار دینے کا بل منظور

اسرائیلی پارلیمنٹ میں یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی کو دہشتگرد قرار دینے کا بل منظور

ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے؛ انروا

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی پارلیمنٹ نے اقوام متحدہ کی ذیلی تنظیم یونائیٹڈ نیشنز ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (انروا) کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کیلئے بل منظور کرلیا۔

پارلیمنٹ سے منظوری کے بعد بل امور خارجہ اور ڈیفنس کمیٹی کے سامنے پیش کیا جائے۔

فلسطین، لبنان، اردن اور شام کے علاقوں میں فلسطینیوں کی تعلیم اور صحت سے متعلق کام کرنے والےادارے انروا اور اسرائیلی حکومت کے درمیان تعلقات ہمیشہ تناؤ کا شکار رہے ہیں تاہم 7 اکتوبر کے بعد اسرائیل کی غزہ میں جنگ کے بعد تعلقات کی تلخی میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام پر ردعمل دیتے ہوئے انروا کے ترجمان جولیٹ ٹوما کا کہنا تھا کہ ایجنسی کو بند کرنے کی ایک وسیع مہم کے ذریعے یہ ایک اور کوشش کی گئی ہے، ایسے اقدامات اقوام متحدہ کی تاریخ میں پہلے کبھی نہیں دیکھے گئے۔

banner

حماس اور فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے بھی انروا کو دہشتگرد تنظیم قرار دینے کے اسرائیلی پارلیمنٹ کے اقدام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپیل کی گئی ہے کہ عالمی برادری انروا کو بند کرنے کی سازش کے خلاف مزاحمت کرے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024