لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی ڈرون نے اتوار کے روز جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک کار کو نشانہ بنایا
ایجنسی نے بتایا کہ ڈرون نے کار پر میزائل داغا جس سے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی اور جائے وقوع کے قریب موجود ایک اور کار بھی جل گئی۔ حملے میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کمانڈروں کی شناخت نہیں ہو سکی۔
مراسلة #العربية ناهد يوسف: مقتل شخصين في غارة لمسيرة إسرائيلية قرب حاجز للجيش اللبناني.. وأنباء عن انتماء أحدهما لحزب الله pic.twitter.com/6khagUMZ2V
— العربية (@AlArabiya) January 21, 2024
عرب میڈیا نے دعوی کیا کہ ہلاک ہونے والے حزب اللہ کے دو ارکان ’وی آئی پی اور لیڈرز پروٹیکشن یونٹ‘ کے رکن تھے۔ ہلاک ہوے والے ایک شخص کا نام فضل سلیمان تھا۔
لبنانی حزب اللہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے لبنان کے ساتھ سرحد پر اسرائیلی برانیٹ بیرکوں پر میزائل ہتھیاروں سے بمباری کی اور اسے “براہ راست نشانہ” بنایا گیا۔
ہفتے کے روز شام کے دارالحکومت دمشق کی المزہ کالونی میں کیے گئے حملے میں پاسداران انقلاب کے چار سینیر کمانڈروں سمیت کم سے کم دس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔