Saturday, April 19, 2025, 11:45 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل حماس مذاکرات، ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے نکات سامنے آگئے

اسرائیل حماس مذاکرات، ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے نکات سامنے آگئے

امریکہ اور معتدل عرب ریاستوں کی حمایت یافتہ سکیورٹی فورس غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی۔

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل اور فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ممکنہ جنگ بندی معاہدے کے نکات سامنے آگئے۔

امریکی اخبار نے امریکی حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ جنگ بندی کی صورت میں اسرائیل اور حماس میں سے کوئی بھی غزہ کو کنٹرول نہیں کرے گا، امریکا اور معتدل عرب ریاستوں کی حمایت یافتہ سکیورٹی فورس غزہ کا کنٹرول سنبھالے گی۔

امریکی اخبار کے مطابق فورس کے ارکان کا چناؤ ڈھائی ہزار افراد کے پول سے کیا جائے گا، یہ ڈھائی ہزار افراد فلسطینی اتھارٹی سے لیے جائیں اور اسرائیل ان کی سکیورٹی کلیئرنس دے گا۔

رپورٹ کے مطابق جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں حماس 35 اسرائیلی قیدیوں کو رہا کرے گا، حماس پہلے مرحلے میں اسرائیلی خواتین اور 50 سال سے بڑی عمر کے فوجیوں کو رہا کرے گا، قیدیوں کی رہائی کے جواب میں اسرائیل سینکڑوں فلسطینیوں کو رہا کرے گا۔

banner

امریکی اخبار کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ غزہ کا معاملہ طے ہونے کے بعد لبنان میں بھی اقدامات ہوں گے، لبنانی حکومت حزب اللہ کو اسرائیلی سرحد سے دور لے جائے گی، جواب میں اسرائیل لبنان کے مقبوضہ علاقوں سے نکل جائے گا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024