امریکا نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ جنگ میں چارگھنٹے کے وقفے پر راضی ہوگیا ہے۔
ترجمان وائٹ ہائوس جان کربی نے کہا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کی نقل مکانی کیلئے 4گھنٹے کی اجازت دینے پر راضی ہوگیا ،جنگ بندی کاوقفہ کب ہوگا،3 گھنٹےپہلے بتایاجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ غزہ میں مکمل جنگ بندی کی حمایت نہیں کررہے،وقفہ فلسطینیوں کے شمالی غزہ سے جانے کیلئے ہے اورغزہ کےلوگوں کوانسانی راہداری فراہم کی جائے گی۔
جان کربی نے کہا کہ چاہتے ہیں غزہ میں 150امدادی ٹرک روزانہ پہنچ سکیں،اسرائیل سے کہا ہے وقفےکےدوران کوئی حملہ نہیں ہوگا،جنگ بندی کاوقفہ کب ہوگا،3گھنٹےپہلےبتایاجائےگا۔
ادھریورپی ملک بیلجیئم نے کہا ہے کہ فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے پر غور کررہے ہیں۔بیلجیئم وزیر نے کہا کہ غزہ میں جانیوالی امداد میں اضافہ ہونے چاہیے،فلسطینی کیلئے 20ملین یورو کی اضافی رقم دے رہے ہیں۔