اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ نے غیر ملکی سفیروں سے گفتگو کرتے ہوئے ایک اور عارضی جنگ بندی پر آمادگی کا اظہار کردیا۔
اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے صدارتی آفس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم یرغمالیوں کی رہائی کے لیے غزہ میں انسانی بنیادوں پر ایک اور وقفہ چاہتے ہیں۔
دوسری جانب حماس غزہ میں مکمل جنگ بندی تک یرغمالیوں کی رہائی پر بات چیت کے امکان کو مسترد کردیاہے۔
حماس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ اسرائیل کے حملے مکمل رکنے تک یرغمالیوں سے متعلق بات چیت نہیں کریں گے ۔
واضح رہےکہ قطر اور مصر کی جانب سے غزہ میں نئی جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں، نئی جنگ بندی پربات چیت کے لیے قطری اور اسرائیلی حکام کی گزشتہ دنوں ملاقات بھی ہوئی تھی۔
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے غزہ پر جاری اسرائیلی حملوں میں ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 19 ہزار 6 سو سے بڑھ گئی ہے۔