امریکی وزیر خارجہ انٹنی بلنکن نے بتایا کہ اسرائیل اور لبنان مفاہمت کی طرف بڑھ رہے ہیں
بلنکن نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ ہمارے سامنے لبنان اور اسرائیل دونوں کی طرف سے یہ چیز واضح ہو کہ 1701 کے موثر نفاذ کے لیے کیا کچھ ضروری ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں خطےکے اپنے حالیہ دورے کی بنیاد پر آپ کو بتا سکتا ہوں کہ ہم نے ان مفاہمتوں پر مناسب پیش رفت کی ہے۔
بلنکن نے کہا کہ اگرچہ اچھی پیش رفت ہوئی ہے، ابھی اور بھی کام باقی ہے۔
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن نے پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید ہے کہ کہ امریکہ جلد ہی لبنان میں تبدیلی دیکھے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہم لبنان میں مستقبل قریب میں تبدیلی دیکھیں گے۔ میرے خیال میں ایسا ہونے کا ایک موقع موجود ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے دباؤ جاری رکھے گا کہ ایسا زیادہ تاخیر کے بجائے جلد ہو جائے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 2006 میں قرارداد 1701 منظور کی تھی جس کا مقصد لبنان اور اسرائیل کے درمیان سرحد پر امن قائم کرنا تھا۔