Wednesday, March 12, 2025, 7:29 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل میں تین خالی بسوں میں دھماکے

اسرائیل میں تین خالی بسوں میں دھماکے

نیتن یاہو کا مغربی کنارے میں بڑے آپریشن کا حکم

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کے شہر تل ابیب کے جنوب میں بیت یام کے علاقے میں تین بسوں میں یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے ہیں جن میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ دہشت گرد حملہ ہے۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ دو دیگر بسوں میں موجود آلات پھٹنے میں ناکام رہے۔

پولیس نے کہا کہ ’دو دیگر بسوں میں موجود ڈیوائسز پھٹنے میں ناکام رہیں، جبکہ پولیس کی بھاری نفری جائے وقوع پر موجود ہے اور مشتبہ افراد کی تلاش کر رہی ہے۔‘

banner

وزیر ٹرانسپورٹ میری ریجیو نے ملک میں تمام بسوں، ٹرینوں اور لائٹ ریل ٹرینوں کو روک دیا تاکہ دھماکا خیز ڈیوائسز کی جانچ کی جاسکے۔

وزیر اعظم کے دفتر نے ’ایکس‘ پر پوسٹ کیا کہ بنجمن نیتن یاہو نے اسرائیلی فوج کو حکم دیا ہے کہ وہ مغربی کنارے میں ’دہشت گردی‘ کے مراکز کے خلاف ایک سخت آپریشن کرے۔

پولیس کے ترجمان آریہ ڈورون نے کہا کہ افسران تل ابیب میں مزید بموں کا پتا لگانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’اگر دہشت گردوں نے ان ٹائمرز کو غلط وقت پر سیٹ کیا ہے تو ہم واقعی خوش قسمت ہیں، لیکن اس کا تعین ہونا ابھی باقی ہے۔‘

ان کے مطابق نہ پھٹنے والی ڈیوائسز میں سے ایک، جس کا وزن 5 کلوگرام تھا، میں ’تلکرم سے بدلہ‘ کا پیغام لکھا تھا جو مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے انسداد دہشت گردی کے حالیہ آپریشن کی طرف اشارہ کرتا ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024