ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے رمضان میں فلسطینیوں کے لئے مقدس مقامات بند کیے تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ترک صدر اردوان نے فلسطینی صدر محمود عباس کے ساتھ پریس کانفرنس میں کہا کہ اشتعال انگیزیوں کو روکنے کیلئے متعلقہ حکام کو اپنے پیغامات پہنچا چکے ہیں۔
رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی آباد کار اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں۔
اس کے علاوہ ترک صدر نے انتہا پسند اسرائیلی سیاست دانوں کے مسلمانوں کی حرم الشریف تک رسائی کو محدود کرنے کے مطالبے کو سراسر بکواس قرار دیا۔
دوسری جانب فلسطینی صدر محمود عباس نے کہا کہ ماہِ رمضان شروع ہونے والا ہے، سب جانتے ہیں کہ انتہا پسند آباد کار الاقصیٰ جاتے ہیں اور وہاں حملے کرتے ہیں۔