Monday, July 21, 2025, 11:22 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا

اب بال حماس کے کورٹ میں ہے کہ وہ جنگ بندی پر کب آمادہ ہوتے ہیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔

سینئر امریکی سکیورٹی حکام کے مطابق اب بال حماس رہنماؤں کے کورٹ میں ہے کہ وہ جنگ بندی پر کب آمادہ ہوتے ہیں۔

غزہ میں امریکی فوج کی جانب سے انسانی امداد گرائے جانے کے بعد اسرائیل نے فوری طور پر جنگ بندی پر رضا مندی ظاہر کی۔

بائیڈن انتظامیہ کے سینئر اہلکار نے بتایا کہ اسرائیل نے غزہ میں 6 ہفتے کی جنگ بندی کی تجویز کو قبول کر لیا ہے۔

banner

ان 6 ہفتوں میں پائیدار امن کے قیام کیلئے کام کیا جائے گا، 6 ہفتے کی جنگ بندی کے دوران یرغمالیوں کی رہائی اور محصور ساحلی علاقوں میں امداد کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے گا۔

غزہ جنگ بندی معاہدے کے لئے بات چیت کا پہلا دور مکمل ہو چکا ہے، حتمی فیصلہ دوسرے مرحلے میں ہوگا۔

حماس اس سے قبل مکمل جنگ بندی اور اسرائیلی افواج کے مکمل انخلاء کا مطالبہ کر چکی ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024