Saturday, September 7, 2024, 8:03 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا انخلاء کے احکامات کے بعد ایک بار پھر خان یونس پر زمینی اور فضائی حملے

اسرائیل کا انخلاء کے احکامات کے بعد ایک بار پھر خان یونس پر زمینی اور فضائی حملے

غزہ میں ہلاکتوں کی تعداد 39ہزار 145 تک پہنچ گئی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے بدھ کے روز غزہ شہر کے جنوبی علاقے خان یونس میں زمینی اور فضائی حملےکیے ہیں۔

اسرائیل کی فوج نے بدھ کو بتایا کہ اس نے پوری غزہ کی پٹی میں درجنوں فضائی حملے کرتے ہوئے جنوبی شہر رفح میں چھاپے بھی مارے۔

اسرائیلی فورسز نے جنوبی لبنان میں رات گئے ایک فضائی حملہ کیا جس میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروپ حزب اللہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اسرائیل کی ڈیفینس فورسز نے بدھ کو کہا کہ یہ حملہ منگل کو علاقے سے راکٹ فائر کرنے کے جواب میں کیا گیا۔

اسرائیلی ائیر فورس نے مشرق سے اسرائیل کی جانب پرواز کرنے والے دو ڈرونز کو مار گرانے کی بھی اطلاع دی، جواسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے سے پہلے ہی تباہ ہو گئے۔

banner

اسرائیل کے احکامات کے بعد اندازے کے مطابق ڈیڑھ لاکھ لوگوں نے خان یونس سے انخلا کیا۔

غزہ میں وزارت صحت نے بدھ کو اطلاع دی ہےکہ اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے 55 افراد کی لاشیں گزشتہ روز اسپتالوں میں لائی گئی تھیں اور اکتوبر میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے ہلاکتوں کی تعداد کم از کم 39,145 تک پہنچ گئی ہے۔

غزہ میں جنگ سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کی طرف سے اسرائیل پر حملے کے ساتھ شروع ہوئی، جس میں 1,200 افراد ہلاک اور تقریباً 250 افراد کو یرغمال بنایا گیا۔

اسرائیلی حکام کے مطابق، تقریباً 120 یرغمالی ابھی بھی غزہ میں قید ہیں، جن میں سے تقریباً ایک تہائی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ ہلاک ہو چکے ہیں۔

مریکہ، مصر اور قطر اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کرانے کے لیے کام کر رہے ہیں جس میں لڑائی کو روکنا، یرغمالوں کی رہائی اور غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ شامل ہے۔

جمعرات کو مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کے لیے ایک اسرائیلی وفد کی قاہرہ میں آمد متوقع ہے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

کوئک لنکز

رازداری کی پالیسی
رائے
رابطہ کریں
اشتہارات

سائنس و ٹیکنالوجیگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہگوگل سرچ میں صارفین کے تحفظ کے لیے 3 بہترین پرائیویسی فیچرز کا اضافہ
دم توڑتے ستارے کی دنگ کر دینے والی تصاویر
واٹس ایپ کا نیا فیچر جو اس کی ایک بڑی خامی دور کر دے گا
کچھ عرصے سے گوگل اکاؤنٹ استعمال نہیں کیا؟ تو وہ اس تاریخ کو ڈیلیٹ ہو جائے گا

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024