Thursday, November 14, 2024, 12:51 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا حماس کے ملٹری چیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 71 فلسطینی ہلاک

اسرائیل کا حماس کے ملٹری چیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، حملے میں 71 فلسطینی ہلاک

القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف اور کمانڈر رفع سلامہ کو نشانہ بنایا ؛ اسرائیل

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے حماس کے ملٹری چیف محمد ضیف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق ہفتے کو سیف زون قرار دیئے گئے علاقے میں اسرائیلی حملے کے نتیجے میں 71 افراد ہلاک اور 289 زخمی ہوئے ہیں۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حماس کی القسام بریگیڈ کے سربراہ محمد ضیف اور خان یونس بریگیڈ کے کمانڈر رفع سلامہ کو حملے میں نشانہ بنایا ہے۔

اسرائیلی فوج نے المواسی کیمپ کی فضا سے بنائی گئی تصاویر شائع کی ہیں جن میں دعویٰ کیا ہے کہ کیمپ میں عام شہریوں کے ساتھ عسکریت پسند بھی چھپے ہوئے ہیں۔

banner

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حملے کا نشانہ بننے والا علاقہ درختوں، کئی عمارتوں اور مختلف شیڈز سے گھرا ہوا تھا۔

اسرائیلی فوج کے حکام نے صحافیوں کو آن لائن بریفنگ کے دوران کہا کہ جس علاقے کو نشانہ بنایا وہاں ٹینٹ موجود نہیں تھے بلکہ حماس کے زیرِ انتظام ایک آپریشن کمپاؤنڈ تھا جہاں متعدد دہشت گرد محمد ضیف کی حفاظت پر مامور تھے۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ حملے کے نتیجے میں ضیف کی ہلاکت ہوئی ہے یا نہیں۔ تاہم حملے کے نتائج کی تصدیق کی جا رہی ہے۔۔

اسرائیلی فوج کے بقول محمد ضیف اور رفع سلامہ اسرائیل پر گزشتہ برس سات اکتوبر کو ہونے والے حملے کے ماسٹر مائنڈ تھے۔

واضح رہے کہ المواسی کیمپ اسرائیلی فوج کی جانب سے ہی محفوظ علاقہ قرار دیا گیا تھا جہاں فلسطینیوں کو منتقل ہونے کے کئی احکامات جاری کیے گئے تھے۔

اسرائیلی حملے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی نصیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

اسپتال کے منتظمین کا کہنا ہے کہ بڑی تعداد میں زخمیوں کے آنے کی وجہ سے علاج کی سہولتیں ناکافی ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024