Friday, November 22, 2024, 2:53 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا زمینی، بحری اور فضائی آپریشن: غزہ پر بمباری سے مزید 400 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن گئے

اسرائیل کا زمینی، بحری اور فضائی آپریشن: غزہ پر بمباری سے مزید 400 سے زائد فلسطینی لقمہ اجل بن گئے

غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے،تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی : انتونیو گوتریس

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل کا غزہ میں فضائی، بحری اور زمینی آپریشن جاری ہے۔ فورسز کی جانب سے شمالی علاقوں بیت لاحیہ، بیت حنون، غزہ شہر کے شمال مغربی اور وسطی علاقوں کو سب سے زیادہ نشانہ بنایا گیا۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق اسرائیلی بمباری سے مزید 300 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوگئے ہیں

سات اکتوبر سے جاری جھڑپوں میں مرنے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 7 ہزار 703 ہو گئی ہے، 3500 سے زائد بچے اور ایک ہزار سے زائد خواتین بھی لقمہ اجل بنی ہیں

 

banner

اسرائیلی فوج نے حماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ کو مارنے کا دعویٰ کیا ہے ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ رات گئےآئی ڈی ایف کے لڑاکا طیاروں نےحماس کے فضائی آپریشن کے سربراہ عاصم ابو رکبہ کو نشانہ بنایا جس میں وہ ہلاک ہو گئے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے بیان کے مطابق عاصم ابو رکبہ حماس کے ڈرونز، پیرا گلائیڈرز، فضائی نگرانی اور دفاع کے ذمہ دار تھے اور 7 اکتوبر کو اسرائیل میں دراندازی کرنے والے دہشت گرد حملوں کی کمانڈ انھوں نے کی تھی۔

دوسری جانب ترک صدر رجب طیب اردوان نے ریلی سے خطاب میں کہا کہ غزہ کے مظلوموں کا ساتھ دینے کیلئے ضرورت پڑی تو فوج کا استعمال بھی کرینگے، پوری دنیا کو بتائیں گے اسرائیل ایک جنگی مجرم ہے، حماس دہشت گرد تنظیم نہیں، اسرائیل فلسطین پر قابض ہے۔مغربی ممالک یوکرین میں مرنے والوں کے لیے آنسو بہاتے ہیں لیکن غزہ کے بچوں کے لیے آواز کیوں نہیں اٹھاتے؟


ترک صدر کی تقریر پر اسرائیلی وزیرخارجہ ترکیہ سے اپنے سفارتی عملے کو واپس بلانے کا اعلان کردیا۔ایلی کوہن کا کہنا ہے کہ ترکیہ سے آنے والے سنگین بیانات پر اپنے کچھ سفارتی عملے کو واپس بلایا ہے۔ ترکیہ سے تعلقات کا ازسر نو جائزہ لیں گے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ غزہ میں 20 لاکھ انسانوں کو تباہی کا سامنا ہے ،تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی ۔ یہ سچائی کا لمحہ ہے، تاریخ ہم سب کا فیصلہ کرے گی، سب اپنی ذمہ داریاں ادا کریں۔

سیکرٹری جنرل نے مشرق وسطیٰ میں فوری جنگ بندی اور یرغمالیوں کی غیرمشروط رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ میں زندگی بچانے والے سامان کی ترسیل کو یقینی بنایا جائے۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024