Thursday, September 19, 2024, 12:12 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا غزہ سٹی پر مکمل قبضے کی کارروائی کا آغاز،بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کادعوی

اسرائیل کا غزہ سٹی پر مکمل قبضے کی کارروائی کا آغاز،بندرگاہ کا کنٹرول سنبھالنے کادعوی

اسرائیلی فوج کا الاھلی عرب اسپتال پرحملہ،ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا

by NWMNewsDesk
0 comment

غزہ میں اسرائیلی فلسطینی لڑائی اور کشیدگی 42 ویں روز بھی جاری ہے

غزہ میں اسرائیلی فورسز کی بمباری سے مرنے والے فلسطینوں کی مجموعی تعدادساڑھے 11ہزار سے تجاوز کرچکی ہے، 4ہزار 660 بچے ، 3ہزار سے زائد خواتین بھی قتل ہوئیں ۔

اسرائیلی فوج کے حملوں کے دوران 76ہزار رہائشی عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن گئیں جبکہ 26 اسپتال مکمل طور پرتباہ ہوگئے ہیں، اسرائیلی حملوں میں 29ہزارسے زائد شہری زخمی ہوئے جبکہ 1770بچے لاپتا ہیں۔

فلسطینی ہلال احمر نے کہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کی پٹی میں الاھلی عرب اسپتال پر دھاوا بول دیا ہے۔ ٹینکوں نے اسپتال کو گھیرے میں لے لیا ہے

banner

اسرائیلی وزیر دفاع یوو گیلانٹ نےکہا ہے کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے پورے مغربی حصے کا کنٹرول مکمل طور پر حاصل کر لیا ہے، پورے شہر کو کنٹرول میں کرنے کا اگلا مرحلہ شروع کردیا ہے ۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے کہا کہ فوج نے غزہ میں بندرگاہ کے علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور علاقے کی تمام عمارتوں کو “کلیئر” کر دیا ہے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ ایندھن کی کمی کی وجہ سے غزہ کی پٹی کے ساتھ رابطے مکمل طور پر منقطع ہو گئے ہیں، غزہ کی پٹی میں انٹرنیٹ اور موبائل فون سروسز معطل ہیں، مواصلاتی نظام بند ہونے کے باعث ایمبولینسزسےرابطہ کرنا بھی ممکن نہ رہا۔

حماس کے اسرائیلی فورسز کے خلاف جوابی وار بھی جاری ہیں ، حماس نے یروشلم اوربیت المقدس کےدرمیان قائم اسرائیلی فوجی چوکی تباہ کردی ،القسام نے دعویٰ کیا ہے کہ اب تک اسرائیل کے372فوجیوں کو ہلاک کر چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024