Sunday, June 1, 2025, 10:51 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیلی فورسز کی غزہ میں امریکی امدادی مرکز پر حملہ

اسرائیلی فورسز کی غزہ میں امریکی امدادی مرکز پر حملہ

حملے میں راشن کے لئے موجود 31 فلسطینی ہلاک، 120 زخمی

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی افواج نے جنوبی غزہ میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر جمع فلسطینیوں پر فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں کم از کم 31 افراد ہلاک اور 120 زخمی ہو گئے۔

غزہ میں حکومت کے میڈیا دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے رفح میں ایک امریکی حمایت یافتہ امدادی مرکز پر حملہ کرکے کم از کم 31 افراد کو ہلاک اور 115 کو زخمی کر دیا ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے امدادی مقامات پر پچھلے ایک ہفتے کے دوران حملوں میں کم از کم 39 افراد ہلاک ہوچکے ہیں، جب کہ زخمیوں کی تعداد 220 سے تجاوز کر گئی ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ شہادتیں ’ان علاقوں کی حیثیت کو انسانی امداد کے مراکز کے بجائے ’موت کے جال‘ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں۔

banner

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہم پوری دنیا کو تصدیق کے ساتھ بتاتے ہیں کہ جو کچھ ہو رہا ہے وہ امداد کا ایک منظم اور بدنیتی پر مبنی جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال ہے، جس کا مقصد بھوکے شہریوں کو بلیک میل کرنا اور انہیں جان بوجھ کر ایسے کھلے مقامات پر اکٹھا کرنا ہے جہاں انہیں نشانہ بنایا جا سکے۔

یہ مقامات قابض فوج کے زیر انتظام اور نگرانی میں ہیں، اور ان کی مالی معاونت اور سیاسی سرپرستی قابض حکومت اور امریکی انتظامیہ کر رہے ہیں، جو ان جرائم کی مکمل اخلاقی اور قانونی ذمہ دار ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024