35
اسرائیل کی فوج نے جنوبی لبنان کے گاؤں جویا میں حملہ کرکے حزب اللہ کے سینئر فلیڈ کمانڈر سمیت 4 افراد کو ہلاک کردیا۔
سکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والا طالب عبداللہ حزب اللہ کا سینئر رہنما تھا
واضح رہے گزشتہ سال اکتوبر سے ہی اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ لبنان پر بھی حملے جاری رکھے ہوئے ہیں۔
یہ 2006 میں ہونے والی جنگ کے بعد سے ان کے درمیان سب سے سنگین لڑائی ہے جس میں اب تک حزب اللہ کے کمانڈرز سمیت 300 جنگجو ہلاک ہو چکے ہیں۔
دوسری جانب غزہ میں اسرائیل نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 40 فلسطینیوں کو ہلاک کردیا
گزشتہ سال اکتوبر سے اسرائیلی بربریت کا نشانہ بننے والے ہلاک فلسطینیوں کی تعداد 37 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔