Monday, June 9, 2025, 7:28 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کا مشتبہ ’میزائل حملہ‘: ایران کی تردید، اصفہان میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

اسرائیل کا مشتبہ ’میزائل حملہ‘: ایران کی تردید، اصفہان میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ

ایران کی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا : آئی اے ای اے

by NWMNewsDesk
0 comment

امریکی اور اسرائیلی میڈیا نے دعوی کیا کہ اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر رات گئے میزائل برسائے ہیں۔

امریکی نشریاتی اداروں نے امریکی حکام کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہے اسرائیل نے جمعے کو ایران پر حملہ کیا ہے۔

نیویارک ٹائمز نے گمنام اسرائیلی عہدیداروں کے حوالے سے ایران پر حملے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اسرائیلی میزائل ایران کے شہر اصفہان کے قریب فوجی اڈے پر لگا، اسرائیل کا حملہ انتہائی محدود پیمانے کا تھا۔

banner

دوسری جانب ایرانی حکام نے اسرائیل میزائل حملے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ اصفہان میں کوئی میزائل حملہ نہیں ہوا۔

اسرائیلی حکومت اور فوج نے اب تک ایران میں کسی بھی کارروائی سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کے وسطی شہر اصفہان میں جمعے کو تین ڈرون مار گرائے ہیں۔

ایرانی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ اصفہان شہر پر ڈرون طیاروں کی پروازوں کے بعد ایئر ڈیفنس سسٹم حرکت میں آیا اور تینوں ڈرونز کو تباہ کر دیا ہے۔

ایران کے سرکاری میڈیا کے مطابق سینئر کمانڈر سیاووش مہندس کا کہنا ہے کہ ایئر ڈیفنس سسٹم نے مشکوک چیزوں کو نشانہ بنایا ہے۔

ترجمان ایرانی سائبر اسپیس سینٹر کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے میزائل حملے کی ابھی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

دوسری جانب عالمی جوہری ایجنسی نے بھی اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایرانی جوہری تنصیبات کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، صورتحال کا قریب سے مشاہدہ کر رہے ہیں۔

عالمی جوہری ایجنسی نے فریقین سے تحمل کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ جوہری تنصیبات کو کبھی بھی فوجی تنازعات میں نشانہ نہیں بنایا جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایران کی جانب سے اسرائیل کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے کیے گئے تھے جس کے بعد اسرائیل کی جانب سے جوابی کارروائی کا اعلان کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024