اسرائیل نے بدھ کے روز یمن میں تین بندرگاہوں سے لوگوں کے انخلاء کا انتباہ جاری کیا ہے۔
اسرائیل کی جانب سے حوثی باغیوں کے ایک میزائل حملے کے بعد یہ اعلان کیا گیا ہے۔
اسرائیل نے میزائل حملے کی اطلاع اس وقت دی جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین خلیجی ریاستوں سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات کے دورے پر ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کہا حوثی گروپ راس عیسیٰ، الحدیدہ اور الصلیف بندرگاہیں استعمال کر رہا ہے۔
اسرائیل نےدعوی کیا کہ اس نے یمن سے اپنی سرزمین کی طرف داغے گئے ایک میزائل کو ناکارہ بنا دیا۔
ٹرمپ نے عمان کی ثالثی میں حوثیوں سے جنگ بندی معاہدے پر رضامندی ظاہر کی جس کے مطابق اس معاہدے میں اسرائیل شامل نہیں تھا۔
ٹرمپ نے منگل کے روز کہا کہ حوثی شرقِ اوسط میں اہم بحری راستوں پر حملے روک دینے پر رضامند ہو گئے۔
دوسری جانب اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے مقامات پر متعدد جوابی فضائی حملے کیے ہیں۔