اسرائیلی فوج نے چار افراد کی لاشیں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے جن کے بارے میں تصور کیا جار رہا تھا کہ انہیں حماس نے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد یرغمال بنا لیا ہے۔
اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ ان تینوں مغویوں کو 7 اکتوبر کو اغوا کاروں نے قتل کر دیا تھا۔
فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ٹیلیویژن پر خطاب میں کہا کہ گزشتہ رات اسرائیلی دفاعی فورسز نے ہمارے یرغمالیوں شانی لوک، امیت بسکیلا اور اِتزاک گیلرینٹر کی لاشیں نکال لیں۔
اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے ہفتے کو مزید ایک شخص رون بینجمن کی لاش برآمد کی جس کے بارے میں یہ مانا جا رہا تھا کہ اسے حماس نے یرغمال بنا لیا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی شہریوں کو 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے دوران یرغمال بنایا گیا تھا اور دعویٰ کیا کہ تینوں افراد کو نووا میوزک فیسٹیول پر خونریز حملے کے دوران قتل کر دیا گیا تھا۔
6 اور 7 اکتوبر غزہ کی سرحد کے قریب ریئم کبوتز کے قریب منعقدہ اس فیسٹیول میں ہزاروں نوجوان میوزک پر رقص کرنے کے لیے جمع ہوئے تھے۔
اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ حماس کے جنگجوؤں نے سمندر پار کر کے حملہ کیا تھا اور اس فیسٹیول میں شریک 360 سے زائد افراد کو قتل کردیا تھا۔