Thursday, December 26, 2024, 8:02 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کیساتھ تعلقات کو ہرصورت برقرار رکھیں گے: یو اے ای

اسرائیل کیساتھ تعلقات کو ہرصورت برقرار رکھیں گے: یو اے ای

اسرائیل کے ساتھ تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کی بنیاد پر قائم کیے تھے :انور قرقاس

by NWMNewsDesk
0 comment

متحدہ عرب امارات کے سفارتی امور کے مشیر انور قرقاس نے کہا کہ اسرائیل کیساتھ تعلقات کو ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی جنگ کے تین ماہ مکمل ہونے پر متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات اسٹریٹیجک نوعیت کی بنیاد پر قائم کیے تھے، اس لیے انہیں غزہ میں جاری جنگ کے باوجود اور ہر صورت برقرار رکھا جائے گا۔

انور قرقاش نے دبئی میں ایک کانفرنس کے دوران کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات کا فیصلہ سٹریٹجک بنیادوں پر لیا گیا تھا اور سٹریٹجک نوعیت کے فیصلے جلدی تبدیل نہیں کیے جاتے بلکہ یہ طویل مدتی فیصلے ہوتے ہیں، اس لیے فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس کے ساتھ اسرائیلی جنگ کا ان تعلقات پر کوئی اثر نہیں ہو سکتا۔

مشیر برائے سفارتی امور کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ سٹریٹجک بنیادوں پر کیے گئے اس فیصلے کی راہ میں کئی رکاوٹیں آئیں گی، جیسا کہ ہم اس وقت بھی ایک بڑی رکاوٹ کا سامنا کر رہے ہیں تاہم اس رکاوٹ کے ساتھ ہمیں نمٹنا ہو گا۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024