Friday, October 18, 2024, 1:25 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسرائیل کی بھارت میں موجود اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت

اسرائیلی اپنے مذہب اور ملکی علامتوں کو ظاہر کرنے سے گریز کریں : اسرائیلی سفارتخانہ

by NWMNewsDesk
0 comment

گزشتہ روز بھارت میں اسرائیلی سفارتحانے کے باہر دھماکے بعد اسرائیل نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی۔

اسرائیل نے نئی دہلی میں اپنے سفارت خانے کے نزدیک دھماکے کو دہشت گرد حملہ قرار دیتے ہوئے مودی سرکار پر زور دیا ہے کہ بھارتی دارالحکومت میں ہمارے سفارت خانے کے انتہائی نزدیک ہونے والا دھماکا ایک دہشت گرد حملہ تھا جس کی مکمل تحقیقات کی جائیں۔

اسرائیل نے اپنے عملے اور شہریوں کے لیے ایڈوائزری بھی جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ بھیڑ والی جگہوں جیسے مالز اور بازاروں میں جانے سے گریز کریں اور چوکس رہیں۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی شہری اپنے مذہب اور ملکی علامتوں کو ظاہر کرنے سے گریز کریں اور ایسے پروگرامز میں مت جائیں جو محفوظ نہیں۔ اسی طرح سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی اپنے سفر کی تفصیلات، تصاویر اور دیگر معلومات پوسٹ نہ کریں۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024