Sunday, January 19, 2025, 4:53 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

اسرائیل کی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی

جنگ بندی کی خوشیاں منانے والوں پر اسرائیلی حملے، مزید 110 ہلاکتیں

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی سیکیورٹی کابینہ نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دے دی ہے۔

اسرائیلی وزیرِ اعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا تھا کہ حماس کے ساتھ یرغمالوں کی بازیابی کا معاہدہ طے پا گیا ہے، جس سے فریقین کے درمیان 15 ماہ سے جاری غزہ جنگ کے خاتمے میں حائل رکاوٹیں ختم ہو گئی ہیں۔

نیتن یاہو کے دفتر نے جمعے کی صبح جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ نیتن یاہو کو مذاکراتی ٹیم نے آگاہ کر دیا ہے کہ یرغمالوں کی رہائی کے لیے معاہدہ ہو چکا ہے۔

اسرائیل کی فل کیبنٹ نے اگر معاہدے کی منظوری دے دی تو اتوار سے جنگ بندی معاہدے کے تحت یرغمالوں کی واپسی اور اسرائیلی جیل میں قید فلسطینیوں کی رہائی کا آغاز ہو جائے گا۔

banner

دوسری جانب حماس کے سینئر رہنما عزت الرشق نے نیتن یاہو کے اس دعوے کی تردید کی ان کی تنظیم معاہدے سے پیچھے ہٹ رہی ہے۔ ان کے بقول، حماس ثالثوں کی جانب سے اعلان کردہ جنگ بندی معاہدے پر قائم ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ، قطر اور مصر نے اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی کے لیے ثالث کا کردار ادا کیا تھا اور ثالثوں نے ہی بدھ کو جنگ بندی معاہدے کا اعلان کیا تھا۔

فریقین کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد بھی غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق اسرائیلی کی جانب سے مختلف فضائی حملوں میں کم از کم 110 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔

اتوار سے شروع ہونے والی جنگ بندی کے پہلے مرحلے میں چھ ہفتوں کی جنگ بندی ہو گی اور اس دوران حماس اتوار کو 33 یرغمالوں کو رہا کرے گی جن میں خواتین، بچے، بزرگ اور زخمی شامل ہیں۔ اس کے بدلے اسرائیلی جیلوں میں قید سینکڑوں فلسطینی آزاد کر دیے جائیں گے اور غزہ کی امداد میں اضافہ کیا جائے گا۔

اسی عرصے کے دوران دوسرے مرحلے میں تنازع کے مکمل خاتمے، غزہ سے اسرائیلی فوج کے مکمل انخلا اور بقیہ یرغمالوں کی واپسی کے امور پر مذاکرات ہوں گے۔

معاہدے کے تحت تیسرے اور آخری مرحلے میں غزہ کی تعمیرِ نو اور وہاں حکومتی و سیکیورٹی انتظام پر بات ہو گی۔

یاد رہے کہ غزہ جنگ کا آغاز سات اکتوبر 2023 کو حماس کے اسرائیل پر دہشت گرد حملے کے بعد ہوا تھا جس میں اسرائیلی حکام کے مطابق 1200 افراد ہلاک اور تقریباً ڈھائی سو کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

حماس کے حملے کے جواب میں شروع کی گئی اسرائیل کی کارروائیوں میں غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق 46 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024