Monday, December 23, 2024, 6:58 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی غزہ میں ایک روز کے دوران 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

اسرائیل کی غزہ میں ایک روز کے دوران 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق

غزہ میں جنگ کے دوران 5 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے : آئی ڈی ایف

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے ہفتےکے روز غزہ میں زمینی کارروائیوں کے دوران اپنے مزید 13 فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل ڈیفنس فورس نے حماس اور دیگر مزاحمتی تنظیموں سے لڑائی کے دوران ہلاک ہونے والے اپنے 8 فوجیوں کے نام بھی جاری کر دیے ہیں جس میں سے 4 کا تعلق سیونتھ آرمرڈ بریگیڈ سے ہے جو جنوبی غزہ میں لڑائی کے دوران مارے گئے۔

آئی ڈی ایف کے مطابق غزہ میں جنگ کے دوران 5 فوجی شدید زخمی بھی ہوئے جبکہ صیہونی فوج نے اس سے قبل گزشتہ روز مارے گئے 5 فوجیوں کی شناخت بھی ظاہر کی تھی۔

اسرائیل نے بھی حماس کے اہم رہنما حسن الاطرش کو فضائی حملے میں قتل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ حسن الاطرش حماس کو اسلحہ فراہم کرنے کے ذمہ دار تھے۔

banner

دوسری جانب اسرائیل فورسز کی غزہ میں کارروائیوں کے دوران اب تک 20 ہزار سے زائد فلسطینی ہلاک اور 52 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024