Friday, April 18, 2025, 4:05 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی غزہ پر بمباری، پاکستان میں کے ایف سی اور ڈومینوز کے آؤٹ لیٹس پر حملے

اسرائیل کی غزہ پر بمباری، پاکستان میں کے ایف سی اور ڈومینوز کے آؤٹ لیٹس پر حملے

ان حملوں کی بنیادی وجہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

by NWMNewsDesk
0 comment

پاکستان کے ساحلی شہر کراچی میں گذشتہ تین روز کے دوران کینٹکی فرائیڈ چکن (کے ایف سی) کے تین جبکہ ڈومینوز پیزا کے ایک آؤٹ لیٹ پر حملہ ہوا ہے۔

ان حملوں میں کوئی جانی نقصان تو نہیں ہوا، تاہم بڑے پیمانے پر مالی نقصان ضرور ہوا ہے۔

ان حملوں کی بنیادی وجہ غزہ پر اسرائیل کے حملوں کو قرار دیا جا رہا ہے۔

کراچی پولیس کے سینیئر سپرنٹنڈنٹ (ایس ایس پی) کاشف عباسی کے مطابق ’تقریباً 100 سے 150 افراد پر مشتمل ہجوم ایک ملٹی نیشنل فوڈ چین کے آؤٹ لیٹ کو لوٹنے اور مرکزی ہائی وے کو بلاک کرنے کی کوشش کر رہا تھا، یہ آؤٹ لیٹ کے ایف سی کا تھا۔‘

banner

ان کے مطابق ’پولیس نے فوری طور پر کارروائی کی، ہجوم کو منتشر کیا اور عمارت کو نقصان پہنچنے سے بچایا جبکہ نو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔‘

اسی طرح سے بدھ کو بھی 35 کے قریب افراد نے کراچی میں ہی کے ایف سی کے ایک دوسرے آؤٹ لیٹ اور ڈومینوز کی آؤٹ لیٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 10 مشتبہ افراد گرفتار ہوئے۔

اس سے قبل پیر کو کراچی میں ہی کے ایف سی کے ایک آؤٹ لیٹ پر کچھ افراد جمع ہوئے جنہوں نے پتھراؤ کیا اور عمارت کو نقصان پہنچایا۔

مقامی میڈیا نے لاہور میں واقع کے ایف سی کی فرنچائزز پر حملہ رپورٹ کیا ہے۔

مغربی برانڈز کے بائیکاٹ کی مہم اکتوبر 2023 میں غزہ پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے بعد سے متعدد مسلم ممالک میں جاری ہے۔

یہ مہم بنیادی طور پر فلسطین کی حق میں ایک غیر مسلح جدوجہد پر یقین رکھنے والی تنظیم بی ڈی ایس کی جانب سے شروع کی گئی تھی جو کہ بعد میں دنیا بھر کے اسلامی ممالک میں پھیل گئی۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024