Thursday, April 17, 2025, 3:55 AM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کی لبنان میں بیک وقت حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پربمباری

اسرائیل کی لبنان میں بیک وقت حزب اللہ کے 10 ٹھکانوں پربمباری

ہتھیاروں کے گودام، لانچنگ سائٹس کو نشانہ بنایا : آئی ڈی ایف

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ آج پیر کے روز اس نے جنوبی لبنان کے علاقے رشایا الفاخر میں لبنانی حزب اللہ گروپ کے 10 ٹھکانوں پر متعدد فضائی حملے اور بمباری کی ہے۔

اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ “آئی ڈی ایف‘‘ کے لڑاکا طیاروں نے بیک وقت جنوبی لبنان کے علاقے رشایا الفاخر میں حزب اللہ کے تقریباً 10 اہداف پر بمباری کی، جن میں ہتھیاروں کے گودام،لانچنگ سائٹس اور دہشت گردی کے بنیادی ڈھانچے شامل ہیں”۔

اسرائیلی طیاروں نے الخریبہ فارم اور رشایا الفاخر کے مضافات کے درمیان السماقہ کے علاقے اور الحباریہ قصبوں کے مضافات میں حلتہ کفارشعبہ فارم کے درمیان کے جنگلاتی علاقے پر 4 حملے کیے ہیں۔

اسرائیلی جنگی طیاروں نے ضلع حسبیا کے مشرقی سیکٹر میں حما الفردیس پر دو نئے حملے بھی کیے۔

banner

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024