مظلوم فلسطینیوں کیخلاف اسرائیل کی مدد کرنے پر جرمنی کے خلاف عالمی عدالت انصاف میں مقدمہ دائر کر دیا گیا۔
نکاراگوا کی جانب سے عالمی عدالتِ انصاف میں جرمنی کے خلاف اسرائیل کو مالی، فوجی امداد دینے اور اقوامِ متحدہ کی فلسطینی پناہ گزین ایجنسی کی امداد روکنے پر مقدمہ دائر کیا گیا ہے، جرمنی اسرائیل کو اسلحہ برآمد کرنے والے سب سے بڑے ممالک میں سے ایک ہے۔
نکاراگوا کی جانب سے مقدمے میں اپیل کی گئی ہے کہ عالمی عدالت انصاف فوری حکم جاری کرے تاکہ برلن کو اسرائیل کیلئے فوجی امداد دینے سے روکا جائے، جرمنی فلسطینی علاقوں میں جنگی قوانین سے متعلق 1948ء کے نسل کشی کنونشن اور 1949ء کے جنیوا کنونشن کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف عام طور پر کیس دائر ہونے کے ہفتوں کے اندر کسی بھی درخواست کردہ ہنگامی اقدامات پر سماعت کیلئے ایک تاریخ مقرر کرتی ہے۔