Thursday, September 19, 2024, 5:54 PM
**جیوری نے ٹرمپ کو تمام 34 جرائم میں قصور وار قرار دے دیا **سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف ’ہش منی‘ کیس میں جیوری نے انہیں قصوروار قرار دیا ہے **فیصلے کے بعد صدر ٹرمپ نے ٹرائل کو غیر شفاف قرار دیا **جج متعصبانہ رویہ رکھتے تھے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **اس فیصلے کے خلاف اپیل میں جائیں گے؛ ڈونلڈ ٹرمپ **فرد جرم میں ڈونلڈ ٹرمپ کو 34 الزامات کا سامنا تھا
بریکنگ نیوز
Home » اسرائیل کے الزمات؛ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا نے اپنے متعدد ملازمین کو نکال دیا

اسرائیل کے الزمات؛ اقوام متحدہ کی ریلیف ایجنسی اونروا نے اپنے متعدد ملازمین کو نکال دیا

امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، اٹلی اور فن لینڈ کا ریلیف ایجنسی کو فنڈنگ بند کرنے کا اعلان

by NWMNewsDesk
0 comment

اسرائیل نے فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی (UNRWA) کے کچھ ملازمین پر حماس کے سات اکتوبر کو کیے گئے حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے

اسرائیل نے کہا ہےکہ وہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین (اونروا) کو جنگ کے خاتمے کے بعد غزہ کی پٹی میں کام کرنے سے روکنے کے لیے کام کرے گا۔

اسرائیلی حکومت کے الزامات کے بعد جمعہ کی شام اونروا نے اعلان کیا کہ اس نے اپنے متعدد ملازمین کو نکال دیا ہے جن پر اسرائیلی حکام حملے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا۔

اونروا کے کمشنر جنرل فلپ لازارینی نے ایک بیان میں کہا کہ “انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ایجنسی کی صلاحیت کے تحفظ کے لیے ان ملازمین کے کنٹریکٹس کو فوری طور پر ختم کرنے اور بغیر کسی تاخیر کے سچائی کے سامنے آنے تک تحقیقات شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے”۔

banner

دوسری جانب اسرائیلی الزامات کے بعد امریکہ اور کینیڈا کے بعد برطانیہ، آسٹریلیا، اٹلی، اور فن لینڈ نے بھی اقوام متحدہ کی اس ریلیف ایجنسی کو اپنی فنڈنگ معطل کرنے کا اعلان کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے جمعے کو ایک بیان میں کہا کہ ’’امریکا کو ان الزامات پر گہری تشویش ہے کہ سات اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کی جانب سے کیے گئے دہشت گردانہ حملے میں UNRWA کے 12 ملازمین ملوث ہو سکتے ہیں‘‘۔

مزید پڑھیے

مضامین

بلاگز

 جملہ حقوق محفوظ ہیں   News World Media. © 2024