5
اسرائیل نے اقوام متحدہ کو شام پر حملے نہ کرنے کی یقین دہانی ہوا میں اڑا دی۔
اسرائیل فضائیہ نے دمشق کے قریب دفاعی اہداف پر بڑا حملہ کردیا۔
اسرائیل نے شمالی دمشق میں برزہ کے علاقے میں سائنٹیفک اسٹڈیز اینڈ ریسرچ سینٹر پر 2 بڑے حملے کئے۔
اسرائیل کے فضائی حملوں سے 3 ایئر بیس میں موجود متعدد جیٹ اور ہیلی کاپٹر تباہ ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق قمشلی ہوائی اڈا، شنشار ہوائی اڈا اور عقبہ ہوائی اڈا مکمل تباہ ہوگئے ہیں۔
اس کے علاوہ دمشق میں میزائل دفاعی نظام، زمین سے زمین پر مار کرنے والے میزائل اور میزائلوں کی تیاری کے مقامات کو بھی نشانہ بنایا گیا۔
اسرائیل نے مقبوضہ گولان کے بفر زون میں مزید علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
اسرائیلی مندوب نے سلامتی کونسل کو لکھے گئے خط میں گولان کی پہاڑیوں پر اسرائیلی اقدامات کو عارضی قرار دیدیا۔
دوسری جانب اسرائیلی مندوب نے سلامتی کونسل کو خط میں لکھا کہ گو لان کی پہاڑیوں میں اسرائیلی اقدامات محدود اور عارضی ہیں، اسرائیل شام کے مسلح گروہوں کی لڑائی میں مداخلت نہیں کر رہا اور ہمارے اقدامات اپنی سکیورٹی کے لیے ہیں۔